Jul ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پرزلزال میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی پانچ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ السدیس میں سعودی عرب کے فوجی  ٹھکانے پر 5 زلزال نامی میزائلوں سے حملہ کیا اس سے قبل یمنی فورسز نے العسیر علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بدر ایف بیلسٹک میزائل داغا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل یمنی فورسز کے ڈرون یونٹ نے ڈرون طیارے قاصف 2 کے ذریعہ خمیس مشیط علاقہ میں ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو صحیح اور بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹیگس