Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مستقبل کے لیے انٹرا افغان مذاکرات ضروری: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے مستقبل کے لیے انٹرا افغان مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں مفاہمت اور امن کے لیے پُرعزم ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں اس ملک کے وزیراعظم نے افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں میں عالمی اتفاق رائے پر اظہار اطمینان کیا جب کہ امن عمل میں سہولت کے لیے امریکا سمیت دوسرے اسٹیک ہولڈر سے رابطے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور پاکستان افغانستان میں مفاہمت اورامن کے لیے پُرعزم ہے جبکہ  افغانستان میں امن کے لیے عالمی برادری میں اتفاق رائے باعث اطمینان ہے۔

ٹیگس