افغانستان کے صدر کو عام شہریوں کی اموات میں اضافے پر تشویش
Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر نے عام شہریوں کی اموات روکنے کے لیے نئی تدابیر اختیار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر نے ملک میں عام شہریوں کی اموات میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جنگوں میں عام شہریوں کو ہونے والے جانی نقصان کو روکنے کے لئے نئی تدابیر اختیار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
مشرقی افغانستان کی صوبے ننگرہار میں امریکی سربراہی میں غیرملکی فوجیوں کے حالیہ حملے میں پچیس افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ پچیس افغان مزدور جو زرعی محصولات اکٹھا کررہے تھے غیرملکی فوجیوں کے ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔