Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سیلاب، 18 افراد ہلاک و زخمی

سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب  کے شمال مشرق میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی، سیلابی ریلا شہری علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث نظام زندگی معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہوگیا۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے 16 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حفر الباطن کے اسکول بند ہیں۔

بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ کاریں زیر آب ہیں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ متاثرہ شہریوں کو سرکاری عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ٹیگس