لبنان میں مظاہرین نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے
Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
لبنان میں مظاہرین نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اس کا پرچم نذرآتش کردیا۔
الامہ ویب سائٹ کے مطابق لبنانی مظاہرین نے جمعے کو بیروت کے ریاض الصلح اسکوائر پر اجتماع کرکے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔
لبنانی مظاہرین نے اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کے پرچم کو بھی نذرآتش کیا ۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان میں سترہ اکتوبر سے بدعنوانی اور اقتصادی بدحالی کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس دوران سعد حریری نے منگل کو وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ لبنان کے صدر میشل عون نے ان کا استعفی منظور کرلیا ہے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ امید ظاہر کی ہے کہ لبنان کی نئی حکومت وہ کام کرکے جو اب تک کی حکومتیں نہیں کرسکی ہیں، حکومت کے تئیں عوام کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب رہے گی ۔