سعودی اور امریکی باشندوں پر سعودی عرب کے لئے جاسوسی کا الزام
Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
امریکی عدالت نے ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جاسوسی کرنے والوں میں ایک سعودی شہری علی الزباراح ہے جب کہ دوسرا احمد ابو عامو ہے جس کا تعلق امریکا سے ہے، اس کیس میں تیسرے شخص احمد المتاعری کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔
عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے افراد سمیت دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کی۔