Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش: ٹرینوں کے تصادم میں15 افراد ہلاک

امدادی کارروائیوں میں شریک کارکنوں کے مطابق حادثے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بنگلہ دیش کے ضلع براهمن بریا میں منگل کو دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم سے 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آدھی رات تقریبا دو بجے اُدین ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچنے والی تھی کہ دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی تصادم سے ٹرین کے دو ڈبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ضلع پولیس سربراہ نے حادثے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔ حادثے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 

ٹیگس