سعودی جنگی طیاروں کی یمن پر وحشیانہ بمباری
Nov ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں صوبہ الحدیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب نے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر شدید بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن پر گزشتہ 5 برس سے سعودی عرب کے وحشیانہ اور سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ۔ جس کے بعد اس نے یمن کی شہری آبادی کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔