Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ذریعے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سوایک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیر کی صبح لبنان کی فضائی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح بیروت اور صیدا شہروں کی فضا میں متعدد بار جاسوسی کی پروازیں انجام دیں ۔

لبنان کی حدود میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے باوجود وہاں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج یونیفل نے کوئی ایکشن نہیں لیا -

دوہزار چھے میں سلامتی کونسل کی قرار داد سترہ سو ایک پاس ہونے کے بعد لبنان کی تینتیس روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہےکہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں -

 

ٹیگس