Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • شام کی تیل اور گیس کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا حملہ

شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حمص میں ایک آئیل ریفائنری اور الریان گیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے ۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کی پیٹرولیم کی وزارت نے ہفتے کو اعلان کیا کہ دہشت گردوں کے ان حملوں کے نتیجے میں آئیل ریفائنری اورالریان گیس اسٹیشن کو نقصان پہنچا ہے تاہم  فائربریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔

شام کی تیل اور گیس کی تنصیبات پر یہ حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکا، داعش اور ترکی کے ساتھ مل کرشام کے الجزیرہ کے علاقے کے تیل اور گیس کو چوری کررہا ہے اور دوسری جانب سے اس نے اپنی غیر قانونی اور مسلط کردہ پابندیوں کے ذریعے شام کے تیل و گیس کے ذخائر پر شامی حکومت کی دسترسی کو روک رکھا ہے۔

گذشتہ برس بھی موسم سرما کی آمد کے موقع پر امریکا نے دمشق حکومت پر غیر قانونی پابندیاں عائد اور شام کے لئے تیل کی درآمدت پر روک لگا دی تھی جس کے نتیجے میں کیمپوں میں موجود بہت سے عام شہریوں کی اموات واقع ہوگئی تھیں -

ٹیگس