الحدیدہ کے شہر الحالی پر جارح سعودی اتحاد کے حملے
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
جارح سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الحالی کو چار کیٹوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شہر الحالی کے الشہداء محلے پر جارح سعودی اتحاد کے اس حملے سے کچھ گھنٹے پہلے سعودی جنگی طیاروں نے بھی الحدیدہ کی فضاؤں میں پروازیں کی تھیں ۔
جارح سعودی اتحاد نے اتوار کی شب بھی صوبہ الحدیدہ کے بعض رہائشی علاقوں پر توپخانوں سے گولہ باری کی تھی ۔صوبہ الحدیدہ جارح سعودی اتحاد کے محاصرے میں ہے اور غاصب اتحادی فوجی ہر روز اس پر راکٹوں اور توپخانوں سے حملے کرتے ہیں۔