امریکی سفیر عراقی وزیر خارجہ میں طلب
Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
عراقی وزارت خارجہ نے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی بنا پر بغداد میں امریکی سفیر کو طلب کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی سفیر کو سپاہ پاسداران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر اور الحشدالشعبی کے نائب سربراہ کو قتل کرنے کے لئے عراقی سرزمین استعمال کرنے کی بنا پر وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔
عراق کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے حالیہ اقدامات اور حملوں کو عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ عراقی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔