Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ عراق کی مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں کے نکلنے پر تاکید

حزب اللہ عراق نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا سے امریکہ کے فوجی انخلاء کا مطالبہ کیا ہے

عراق کی تنظیم حزب اللہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکا نے عراق کو ایک اور میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے کہا کہ واشنگٹن کوشش کررہا ہے کہ جسے وہ ایران کا اثر و رسوخ کہتا ہے الحشد الشعبی اور عراق کی استقامتی محاذ سے مقابلہ کرے -

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی امریکی فوجیوں کے ذریعے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے سبھی ریڈ لائنیں پار کردی ہیں - عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حسن کریم الکعبی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں بل کی منظوری کے بعد عراق پر پابندیاں عائد کرنے کی امریکی صدر کی دھمکی غیر قانونی ہے -

واضح رہے کہ ایران کے جوابی اقدام کے اعلان کے بعد امریکا پر خوف و وحشت طاری ہوگئی ہے اور اس نے اپنی اتحادی افواج کی کمانڈ آفس عراق سے کویت منتقل کردیاہے - عراق میں اتحادی افواج کی سربراہی امریکا ہی کررہا تھا ۔

ٹیگس