Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جنگی طیاروں کا الحشد الشعبی پر حملہ

قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عراق و شام کی سرحد کے قریب عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی پر ہوائی حملہ کیا ہے۔

لبنان کے ٹی وی چینل المیادین کے مطابق جمعرات کی شب عراق و شام کی سرحد کے قریب شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔  ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے ہوائی حملوں کا نتیجہ تھے۔ عراق کے الاتجاہ ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کی شب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے مراکز پر پر بم گرائے ہیں۔

الحشد الشعبی امریکہ کے ایجاد کردہ دہشت گرد گروہ داعش کی نابودی میں ایک اہم کردار ادا کر چکی ہے جس کے سبب وہ ہمیشہ امریکہ اور صیہونی ٹولے کی نگاہوں میں کھٹکتی رہی ہے اور اسے بارہا صیہونی ٹولے کی دہشتگردی اور ہوائی حملوں کا سامنا رہا ہے۔

ٹیگس