Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی اور شامی جنگی طیاروں کی بمباری

شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی اور شامی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تین بار بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق حلب شہر کے الزہرا اور السکری علاقوں  پر راکٹ فائر ہونے سے 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

 

ٹیگس