Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • عراق کا ’’کلّا کلّا‘‘ ٹرمپ کی ’’بَک بَک‘‘ پر بھاری پڑا! ۔ کارٹون

موجودہ قرائن یہ بتا رہے ہیں کہ عراقیوں کا ’کلا کلا‘ امریکی صدر کی ’بَک بَک‘ پر بھاری پڑے گا اور امریکی دہشتگردوں کو ہر قیمت پر عراق چھوڑ کر جانا ہی ہوگا۔

جمعے کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد اور بعض دیگر شہروں کی فضا ’’کلا کلا امریکا‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی؛ یعنی امریکہ ہر گز نہیں ہرگز نہیں! دسیوں لاکھ عراقیوں نے جمعے کے روز ایک تاریخی مظاہرہ کر کے امریکی موجودگی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔

عراقی پارلیمنٹ نے اپنے ملک سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کو ایک قانونی شکل دے دی ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم عراق چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

ایک طرف امریکی صدر کی ’بَک بَک‘ ہے تو دوسری طرف عراقی عوام کا نعرۂ ’کلّا کلّا‘۔ مگر موجودہ قرائن یہ بتا رہے ہیں کہ عراقیوں کا ’کلا کلا‘ امریکی صدر کی ’بَک بَک‘ پر بھاری پڑے گا اور امریکی دہشتگردوں کو ہر قیمت پر عراق چھوڑ کر جانا ہی ہوگا۔

ٹیگس