Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا آغاز

عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی کمیشن کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے بعض فوجی اڈوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

 بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دفاعی کمیشن کے رکن علی الغانمی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں نے ملک کے کئی فوجی اڈوں سے انخلا کا عمل شروع کردیا ہے تاہم وہ اربیل اور عین الاسد میں باقی رہنے پر مصر ہیں۔
علی الغانمی نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ عراق کے عوام اور ارکان پارلیمنٹ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا چاہتے ہیں۔
تین جنوری کو بغداد میں امریکی دہشت گرد فوج کے حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر جنر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اپنے ملک سے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد پاس کی تھی۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو اپنے ملک کی فضائی حدود کے استعمال کی بابت بھی سخت خبردار کیا ہے۔ 

ٹیگس