Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • شہید ابومہدی المہندس کے اہل خانہ کا استقامت کے راستے پر گامزن رہنے کا عزم

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے شہید کمانڈر ابومہدی المہندس کے اہل خانہ نے استقامتی محاذ کے راستے پر گامزن رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شہید ابومہدی المہندس کے چہلم کے موقع پر ان کی بیوہ اور چار بیٹیوں  نے اپنے بیان میں خود کو رہبر انقلاب اسلامی کا سپاہی قرار دیا ہے۔
بیان میں سپاہ قدس  کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کے خون کا انتقام، خطے سے امریکی فوج کے انخلا کی شکل میں لیے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔
شہید ابو مہدی المہندس کے اہل خانہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت سمیت استقامتی محاذ کے تمام دشمن نابود ہوکے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی شہادت سے اس محاذ کی علاقائی اور عالمی سرگرمیوں کو کوئی خلل واقع نہیں ہوا ہے۔
 
قابل ذکر ہے کہ سپاہ قدس  کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکارفورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المھندس رواں سال تین جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد کے ھوائی اڈے کے قریب دہشتگرد امریکی فوج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ضروری مشاورت فراہم کرنے کی غرض سے بغداد گئے تھے۔

ٹیگس