یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی یلغار
سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی،اور میزائلی حملے کئے ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے آج یمن کے الحدیدہ صوبے پر بمباری کی جس کی وجہ سے کئی عوامی املاک اور گھروں کونقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے المحزات علاقے پر بمباری کی،توپوں کے گولے داغے اور میزائلی حملے کئے۔ جبکہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الضالع صوبے کے قعطبہ شہر اور الجوف صوبے کے الغیل شہر پر 11مرتبہ حملے کئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔