اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ حملوں پر ترکی اور پاکستان کی تشویش
ترکی کے صدررجب طیب اردوغان کے دو روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پردونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہراورمسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے دہشت گردی اورنسل پرستانہ حملوں پرگہری تشویش کا اظہارکیا گیا، اقوام متحدہ کی سینکشنزرجیم کا دائرہ کاربڑھانے پراتفاق کیا گیا، دہشت گردی کوکسی مذہب، قومیت اور تہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، دہشت گردی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے اورخاص طورپرطویل مدت تصفیہ طلب تنازعات کے حل اورغیرملکی تسلط کے خاتمے پرزوردیا گیا۔
اعلامیے میں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، پاکستان ترکی ’ڈیکلریشن آف اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک‘ اینڈ ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کیا گیا، پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹجک تعاون کونسل میکانزم پر زور دیا گیا۔