افغانستان میں غیرملکی فوج کے حملے میں گیارہ عام شہریوں کی ہلاکت
Feb ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں غیرملکی فوج کے ڈرون طیارے کے حملے میں گیارہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع کشک کھنہ میں ہونے والے اس حملے میں آٹھ بچوں سمیت گیارہ افغان شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات کے عوام نے اس حملے میں عام شہریوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔ اس حملے کے ذمہ داروں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم دہشتگرد امریکی فوجی ہی افغانستان میں عام شہریوں کے خلاف ڈرون طیارے استعمال کرتے ہیں۔
افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دوہزارانیس میں دہشتگرد امریکی فوج کے فضائی حملوں میں سات سو پچاس سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔