Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • یمنی جیالوں نے سعودی طیاروں کو مار بھگایا

یمنی کے ایر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ الجوف پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے ہفتے کی شب اندرون ملک تیار کیے جانے والے دفاعی نظام فاطر ایک  کی مدد سے دشمن کے دو ایف سولہ طیاروں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔ 
اس سے ایک گھنٹہ پہلے بھی یمنی فوج کے ایر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ الجوف کے حدود میں داخل ہونے والے سعودی جنگی طیارے کو مار بھگایا۔ 
 درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے شہر الحزم کے نواحی دیہات پر بمباری کی جس میں ایک شہری شہید ہوگیا تھا۔ 
اس سے پہلے سعودی فوج نے صوبہ صعدہ کے علاقے شدا ٹاؤن کو توپ خانے سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔ 
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے کہ لیکن اس کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی اور جنگی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 

ٹیگس