Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں کی مدد سے لبنان میں قید صیہونی جاسوس فرار، فوجی عدالت کے سربراہ کا استعفیٰ

امریکی طیارے سے ایک اسرائیلی جاسوس کے لبنان سے باہر فرار کرجانے کے بعد لبنان کی فوجی عدالت کے سربراہ نے استعفا دے دیا ہے۔ اس درمیان امریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوس کو ان کے حکم سے لبنان سے فرار کرایا گیا ہے۔

ایک خصوصی امریکی طیارہ جمعرات کو بیروت میں امریکی سفارتخانے کے احاطے میں لینڈ کرتا ہے اور پھر وہ صیہونی حکومت کے جاسوس الفاخوری کو لبنان سے باہر منتقل کردیتا ہے -

اس واقعے کے بعد لبنان کی فوجی عدالت کے سربراہ حسین عبداللہ نے اپنا استعفا دے دیا - حسین عبداللہ نے کہا کہ میں نے جو حلف اٹھایا تھا اس کے احترام اور اپنے فوجی وقار کے پیش نظر لبنان کی فوجی عدالت کی سربراہی سے استعفا دیا ہے - انہوں نے کہا کہ ایک ایسی عدالت کی سربراہی سے کنارہ کش ہو رہا ہوں جہاں قانون پر عمل درآمد اور ایک جاسوس کو فرار کا راستہ دکھانا ، ایک قیدی کا درد اور ایک جج کی خیانت، سب برابر ہے -

لبنان کے عوام نے بھی امریکا کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے لبنان کی فوجی عدالت کے باہر اجتماع کیا - اس دوران کچھ مظاہرین نے ٹائر جلا کر شہر کی اہم سڑکوں کو بلاک کردیا -

صیہونی حکومت کا جاسوس عامر الفاخوری لبنانی اور امریکی شہری ہے اور گذشتہ برس ستمبر میں امریکا سے لبنان واپسی پر اس کو گرفتار کر لیا گیا تھا - لبنان پر غاصبانہ قبضے کے دوران وہ جنوبی لبنان کے الخیام جیل میں ایک فوجی کمانڈر تھا اور صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرتا تھا - انیس سو اٹھانوے میں الفاخوری لبنان سے فرار کرگیا تھا لیکن اس کے جرائم کے پیش نظر لبنان کی عدالت نے اس کی غیر موجودگی میں چلنے والے مقدمے میں اس کو پندرہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی -

لبنان کی فوجی عدالت نے سولہ مارچ دوہزار بیس کو امریکا کے دباؤ میں وکیل صفائی کی یہ دلیل مان لی کہ اس پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ کافی پرانے ہیں اور یوں الخیام جیل کے قصاب سے مشہور اور صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے الفاخوری  کو آزاد کر دینے کا حکم جاری کردیا-

الفاخوری نے الخیام جیل میں بہت سے فلسطینیوں اور لبنانیوں کو شہید اور انہیں ایذائیں پہنچائی تھیں- اس درمیان امریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ان کے حکم سے صیہونی حکومت کے جاسوس کو لبنان سے باہر فرار کرانے میں مدد دی ہے-

ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے پوری سنجیدگی کے ساتھ الفاخوری کو رہا کرانے اور لبنان سے باہر فرار کرانے کے منصوبے پر کام کیا - ٹرمپ نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ جو بھی امریکی شہری امریکا سے باہر قید ہے اس کو رہا کرانا میری حکومت کی ترجیحات میں سے ہے -

ٹیگس