امریکہ نے کورونا کے بہانے افغانستان سے انخلا روکا
Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
دہشت گرد امریکی فوج اور افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
جنرل اسکاٹ ملر نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے افغانستان سے امریکہ اور دیگر ملکوں کے فوجیوں کے انخلا فی الحال روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب امریکی فوجی طے شدہ مدت کے بعد بھی افغانستان میں باقی رہے ہیں گے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے ایک سو پینتس دن کے اندر اندر افغانستان میں اپنے دہشتگردوں کی تعداد میں نمایاں کمی کرے گا اور ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد دہشتگردوں کو باہر نکال لے گا۔
امریکہ اور طالبان نے بیس روز قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جسے انہوں نے امن معاہدے کا نام دیا تھا۔