سعودی عرب میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے سعودی جیلوں میں قید فسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کل رات کہا کہ سعودی عرب میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی ضروری ہو گئی ہے اور کورونا وائرس کے بعد تو یہ ایک انسانی ضرورت بن گئی ہے اس لئے کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ نے آل سعود کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اپنے فرزندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ حماس کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام میں 60 سے زائد فلسطینی سعودی جیلوں میں قید ہیں۔