Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق کے کارگزار وزیر اعظم کا انتباہ

عراق کے کارگزار وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی طرح کا فوجی اقدام عراق کے اقتدار اعلی اور شہریوں کی سیکورٹی کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے۔

عراق کے کارگزار وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے پیر کو کہا کہ حکومت عراق ملک کے فوجی علاقوں کے قریب بلا اجازت پروازوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں انجام پانے والی تمام کوششیں داعش کے مقابلے، سیکورٹی کی تقویت، حکومت کی حمایت اور کورونا کی روک تھام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔

ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ صوبہ الانبار کے ہیت علاقے میں عین الاسد چھاؤنی میں سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود امریکی دہشتگردوں اور فوجی مشیروں کو ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے ذریعے پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

امریکہ کے زیر قیادت اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکہ کے پانچ ہزار سے زائد دہشتگرد موجود رہیں گے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ حزب اللہِ عراق نے ابھی حال ہی میں ملک میں امریکہ کی جانب سے ایک خطرناک سازش پر عمل درآمد کی بابت خبردار کیا تھا۔

اُدھر اطلاعات ہیں کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ الانبار میں داعش کے حملے کو ناکام اور ان کی ایک بڑی تعداد کو زخمی کردیا۔

ٹیگس