ابوغریب فوجی چھاؤنی سے بھی امریکی دہشتگردوں کا انخلاء
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے فوجی عراق کے ابو غریب فوجی اڈے کو خالی کر رہے ہیں۔
فارس پریس نے روسیاالیوم ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی قیادت میں قائم داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بعد ابوغریب فوجی چھاؤنی عراقی فوج کے حوالے کر دی جائے گی۔
امریکی دہشتگردوں نے ہفتے کو صوبہ الانبار کی الحبانیہ فوجی چھاؤنی خالی کر کے عراقی فوج کے حوالے کر دی تھی۔ امریکہ حالیہ دنوں میں عراق کے کئی فوجی اڈے خالی کر کے عراقی فوج کے حوالے کر چکا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں اپنے اڈوں پر ہونے والے مسلسل حملوں سے پیدا ہونے والے خوف و ہراس کے بعد امریکہ نے اپنے مختلف اڈے خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔