Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • لیبیا، دارالحکومت طرابلس پر خلیفہ حفتر کے فوجیوں کا وسیع حملہ

لیبیا کی قومی حکومت نے دارالحکومت طرابلس پر خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے وسیع حملوں کی خبر دی ہے۔

العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے  لیبیا کی قومی حکومت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نے طرابلس پر کم سے کم ایک سو بتیس راکٹ فائر کئے جس میں کئی عام شہری ہلاک و زخمی ہو گئے۔

لیبیا کی قومی حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے طرابلس کے کئی محلوں پر ہونے والے حملوں میں چار افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔ دارالحکومت طرابلس کے مختلف علاقوں سے مارٹرگولوں کی آوازیں اب بھی سنائی دے رہی ہیں۔

خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی گروہ کے کمانڈر جنرل خالد المحجوب نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہم آئندہ چند دنوں میں دارالحکومت پر قبضہ کر لیں گے۔

جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت باغی گروہ کے فوجی اپریل دوہزار انیس سے مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت سے طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے مسلسل حملے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس