یمن، فوج کی کاروائی، دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک اور گرفتار
Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
یمنی ذرائع نے صوبہ مآرب اور الضالع کے محاذ پر سعودی اتحاد کے درجنوں ایجنٹوں کی ہلاکت اور ان کے گرفتار ہونے کی اطلاع دی ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے مآرب اور الضالع صوبوں میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کے ایجنٹوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مآرب اور الضالع سعودی ایجنٹوں کے دو حملوں کو ناکام بنا دیا جس میں دسیوں ایجنٹ ہلاک اور گرفتار ہوئے۔