May ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد، جنگ بندی کی سختی سے پابندی کرے: انصار اللہ کی وارننگ

یمن کی تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کو وارننگ دی ہے کہ اسے سختی کے ساتھ جنگ بندی پر قائم رہنا چاہیے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن اور انصار اللہ کے اعلی رکن محمد علی الحوثی نے اتوار کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے: امریکی، برطانوی، سعودی اور امارتی اتحاد اور ان کے حلیفوں کو باتیں کرنے اور موہوم سمجھوتے کی خلاف ورزی کے بارے میں بات کرنے کے بجائے، جو پوری طرح سے غلط ہے، اس چیز (جنگ بندی کے معاہدے) پر عمل کرنا چاہیے جس کا انھوں نے یکطرفہ طور پر اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اسی طرح سعودی اتحاد کو یمن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اسی طرح یمن میں اس اتحاد کے ہر روز کے جرائم، بمباری اور محاصرے کے نتائج کے لیے براہ راست ذمہ دار بتایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے نام نہاد جنگ بندی کے دو ہفتے پورے ہونے کے بعد حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس جنگ بندی کی مدت مزید دو ماہ بڑھا دی گئي ہے۔ یمن کے ذرائع نے سعودی اتحاد کی جانب سے اس جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی رپورٹ دی ہے۔ المسیرہ ٹی وی نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ سعودی اتحاد نے صرف مآرب صوبے پر ہی ایک دن میں سولہ بار بمباری کی ہے اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے کم از کم 67 بار اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹیگس