May ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran

امریکی فوجی داعش کے دہشت گردوں کو عراق پہنچا رہے ہیں۔

 امریکا کے فوجی دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں کو شام کی جیلوں سے عراق پہنچا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جیلیں شام کے حسکہ صوبے میں کرد ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول والے علاقوں میں واقع ہیں۔ امریکی فوجی ان داعشی دہشت گردوں کو شام سے نکال کر عراق میں واقع اپنی چھاؤنیوں میں پہنچا رہے ہیں۔

اس جیل میں داعش کے ہزاروں دہشت گرد قید ہیں اور جیل کا کنٹرول کرد ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھ میں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئي بار اس قسم کی رپورٹیں سامنے آ چکی ہیں کہ امریکی فوجی، داعشی دہشت گردوں کو عراق پہنچا رہے ہیں۔

ٹیگس