May ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۰ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کا حملہ

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے کئی صوبوں پر جارحیت کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج بروز اتوار یمن کے صوبے بیضاء کے علاقے قانیہ پر7 مرتبہ حملہ کیا۔ جبکہ صوبہ الجوف کے خب اور الشعف شہروں پر6 مرتبہ حملہ کیا۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ عمران کے شہر ظاہر اور صوبہ ضالع کے کئی علاقوں پر بھی جارحیت کی۔

 یمن کے مختلف صوبوں اور شہروں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے ایسے میں ہو رہے ہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے نام نہاد جنگ بندی کے صرف چند گھنٹے  بعد ہی سعودی اتحاد نے اس کی خلاف ورزی کی۔

ٹیگس