May ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران کا مقصد شام کے امور میں مداخلت نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کو روکنا ہے:حسن نصرالله

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں ایران کے مشیر فوجی نہیں ہیں کہا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف خیالی اور وہمی جنگ شروع کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ لبنان کے ایک کمانڈر مصطفی بدر الدین کی شہادت کی برسی پر اپنے ایک خطاب میں شام کے لئے ایران کی مشاورتی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقصد، شام کے تشخص کا تحفظ اور اس ملک کے عزم و ارادے اور آزادی کی حفاظت کرنا ہے تاکہ اس ملک کو امریکہ و اسرائیل کے جارحانہ عزائم سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا شام میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ وہ صرف شام پر امریکہ و اسرائیل کا تسلط روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کا مقصد، شام کے امور میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت، شام میں بدلتی صورت حال سے خوف زدہ ہے اس لئے وہ بوکھلا کر بے سوچی سمجھی مہم جوئی پر اتر آئی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے شام کے خلاف جنگ و جارحیت میں اسرائیل اور اس کے حامیوں کی شکست پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام ہی اس امریکی صیہونی اور سعودی منصوبے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے کہ جس کا مقصد پورے علاقے پر تسلط جمانا ہے۔

سید نصر اللہ نے کہا کہ شام، اپنی فوج اور تحریک مزاحمت کی بہادری و شجاعت کی بدولت، سامراج کے حملوں کے مقابلے میں اب تک ڈٹا ہوا ہے اور وہ نفسیاتی جنگ کے دباؤ اور کئی برسوں سے جاری محاصرے کے باوجود سیاسی میدان میں بھی کامیاب رہا ہے۔

ٹیگس