May ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • عراق: حشد الشعبی کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کئی ٹھکانے تباہ

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے اس ملک کے مغربی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے پہلے روز کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے انفارمیشن آفس کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کےمغرب کے وسیع علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف اسود الجزیره نامی آپریشن کے پہلے روز آج دہشتگرد گروہ داعش کے  کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ اس آپریشن میں دہشتگرد گروہ داعش کے بھاری ہتھیار من جملہ میزائل اور راکٹ کے گودام بھی ظبط کر لئے گئے۔

ٹیگس