عراق میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ
May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
پریس ذرائع نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے قریب ایک سے تین راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ ابھی اس حملے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
بغداد کا گرین زون اور عراق میں امریکا کے فوجی اڈے منجملہ اس کے التاجی اور البلد حالیہ مہینوں کے دوران بارہا راکٹ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کے مختلف گروہ اور عوام، اپنے ملک سے امریکہ کی دہشت گرد فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری کو اپنے ملک سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کے بل کی منظوری دے دی ہے۔