امام خمینی نے فلسطینی استقامت کے جسم میں روح پھونکی: اسماعیل ہنیہ
تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صیہونیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مسلح جد و جہد ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے ایران کی جانب سے فلسطین کے استقامتی گروہوں کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح استقامت ہی اسلام کے مقدس مقامات کو یہودیت کا رنگ دینے کی سازشوں اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ بیت المقدس کو دوسرے مقدس مقامات کی نسبت یہودیت کا رنگ دیئے جانے کا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے واشنگٹن کی جانب سے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے اور اس شہر کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قرار دینے پر سخت تنقید کی اور عالم اسلام سے ان سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا مطالبہ کیا۔
تحریک حماس کے سربراہ نے بڑے پیمانے پر عسکری استقامت پر تاکید کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامتی محاذ بالخصوص فلسطینی تنظیموں کی حمایت کی قدردانی کی۔ اسماعلی ہنیہ نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان کے آخری جمعے کو یوم قدس قرار دے کر، فلسطینی استقامت کے جسم میں روح پھونک دی۔