سعودی عرب اور عراق کا تیل کی پیداوار میں مزید کمی پر زور
سعودی عرب اور عراق نے خام تیل کی پیداوار میں مزید کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ریاض میں عراق کے وزیر خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کے سرپرست علی عبد الامیر علاوی اور سعودی وزیر تیل عبد العزیز بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فریقین نے تیل کی پیداوار میں مزید کمی پر زور دیا ہے۔ عراق کے وزیر خزانہ اور سعودی عرب کے وزیر تیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں توازن پیدا ہونے تک تیل کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
عراق کے وزیر خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کے سرپرست علی عبد الامیر علاوی تیل منڈی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے۔ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے رکن اور غیر رکن ملکوں پر مشتمل گروپ اوپیک پلس کے نویں اجلاس میں تیل کی پیداوار میں دس ملین بیرل یومیہ کی کمی پر اتفاق کیا گیا تھا جس پر یکم مئی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
تیل عالمی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ کمی کی وجہ سے سعودی عرب سیمت تیل برآمد کرنے والے اہم ممالک تیل کی پیداوار میں کمی پر مجبور ہو گئے ہیں۔