May ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • افغانستان، حکومت جنگ بندی کی خواہشمند، طالبان کا انکار

افغانستان کی اعلی قومی امن کونسل کے چیئرمین نے ملک میں جنگ بندی کے بدستور جاری رہے پر تاکید کی ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلی قومی امن کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی اس بات کا باعث بنی ہے کہ لوگ پرسکون ماحول میں اور کسی تشویش کے بغیر عید الفطر کا تہوار منائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور عام شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کے لئے جنگ بندی کو مستقل جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو ملک میں قیام امن کے لئے ایک مثبت قدم قرار دیا اور طالبان کی جانب سے بھی سرکاری قیدیوں کو رہا کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

عبد اللہ عبد اللہ ایسے حالات میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی بات کر رہے ہیں کہ طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے منگل کی رات جنگ بندی کی مدت میں توسیع اور امن مذاکرات کے لئے حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین روزہ جنگ بندی کا اعلان صرف عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔

ٹیگس