امریکی دہشتگرد فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا: مقتدی صدر
عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما نے عراق سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا پر تاکید کی۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی صدر نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ سب کو رعب و دہشت اور دہشتگردی من جملہ جنگ اور قتل عام کے ذریعے تسلیم کرنے کے درپے ہے تا کہ اس طرح وہ دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک کے ساتھ امریکہ تکبر سے پیش آتا ہے تاہم اسے اپنی یہ پالیسی بدل دینی چاہئیے۔
واضح رہے کہ تین جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے قریب امریکی دہشتگردوں کے حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا بل واضح اکثریت سے پاس کیا تھا-
پارلیمنٹ سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا بل پاس ہونے کے بعد بہت سے عراقی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکل جانا چاہیئے۔