Jun ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب،کویت اور عمان میں کورونا کے ڈیرے

سعودی عرب،کویت اور عمان کی وزارت صحت کے حکام نے ان ممالک میں کورونا سے متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافے کی خبر دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کورونا میں مزید 3 ہزار 369 افراد کے مبتلا ہونے کے ساتھ ہی اس ملک میں کورونا سے ایک لاکھ 5 ہزار 283 افراد متاثر اور 746 افراد ہلاک ہوئے۔

کویت کی وزارت صحت کے ترجمان عبدالله السند نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 662 افراد کےکورونا میں مبتلا ہونے کے ساتھ ہی اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہزار 510 جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 269 ہو گئی ہے۔

عمان کی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مزید 604 افراد مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں اب تک کورونا میں 17 ہزار 486 افراد مبتلا اور 81 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 4 لاکھ 6 ہزار افراد ہلاک اور 71 لاکھ 10 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس