Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں کو نکال باہر کرنا، ملت عراق کا اسٹریٹیجک ہدف

عراق کے الفتح اتحاد نے اعلان کیا ہے ملک سے غیرملکی فوجیوں خاص طور سے امریکی دہشتگردوں کے انخلاء کے بارے میں پارلیمنٹ کے بل پر عمل درآمد، ملت عراق کا اسٹریٹجک مقصد ہے۔

الفتح اتحاد نے ایک بیان میں عراق کے مذاکراتی وفد کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات میں ملک کے مفادات اور اقتدار اعلی کو ترجیحات میں رکھا جائے۔

الفتح الائنس نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ فوج، عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور ملک کے دیگر سیکورٹی اداروں میں عراق کے اقتدار اعلی کے دفاع اور دہشتگردوں کے مقابلے میں بھرپور کامیابی کی صلاحیت موجود ہے۔

امریکہ کی دہشتگرد حکومت کے ہاتھوں سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابومہدی المہندس کے بزدلانہ قتل کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا بل منظور کیا تھا جس کے بعد پچیس جنوری کو بھی عراقی عوام نے ملین مارچ کر کے ملک سے امریکیوں کے باہر نکلنے کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔

بغداد اور واشنگٹن کے مابین دس جون کو عراق سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں مذاکرات ہونے والے ہیں۔

ٹیگس