Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں اُڑ چلیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے اور سعودی عرب کے اقتصاد پر کورونا وائرس کے پڑنے والے اثرات کے سبب اس ملک میں پٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے پٹرول کی قیمت میں ایسے وقت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے کہ جب اس ملک کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 21.9 فیصد کم ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن جدعان نے اس سے قبل ملک میں پٹرولیم سے حاصل شدہ آمدنی میں کمی کے پیش نظر اعلان کیا تھا کہ حکومت اس کے بعد اقتصادی پیکیج کا اعلان نہیں کرے گی۔

سعودی عرب نے 6 مئی کو اعلان کیا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے اور اس ملک میں سخت اقتصادی بحران کے پیش نظر نجی شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی تنخواہیں 40 فیصد تک کم کر دی جائیں گی۔

ٹیگس