جارح سعودی اتحاد کی الحدیدہ پر ایک بار پھر گولہ باری
جارح سعودی اتحاد نے کل رات ایک بار پھر یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے ۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر حملہ کیا۔ ابھی تک جارح سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں-
اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا -
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں-
اس دوران جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں-
جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔