Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق کا ترکی سے شدید احتجاج

حکومت عراق نے اپنی سرزمین پر ترک فضائیہ کے حملے کا مناسب جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے مقامی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق پر ترکی کا حملہ اشتعال انگیز اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عراق ترکی کو آئندہ ایسے حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے حملوں کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔

ترکی کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں 'پی کے کے' نامی گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ قبل ازیں ترک فوج نے شمالی عراق میں 'پی کے کے' کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

شمالی عراق پر ترک فضائی کی بمباری کے بعد عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں متعین ترک سفیر کو طلب کرکے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ٹیگس