Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۸ Asia/Tehran
  • یمن کے صوبوں صعدہ اور مآرب پر سعودی بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں صعدہ اور مآرب پر شدید بمباری کر کے عام شہریوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں صعدہ اور مآرب  پر شدید بمباری کی جس میں رہائشی مکانات کو بھاری نقصان پہنچا۔

یمن کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سقطری صوبے سے جارح سعودی آلہ کاروں کے پیچھے ہٹنے کے بعد متحدہ عرب امارات سے وابستہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں- اس دوران جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔ اسکے علاوہ ملک کی بنیادی شہری تنصیبات بھی تباہ ہو چکی ہیں۔ 

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ٹیگس