Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر ایک ہفتے میں 450 حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمنی عوام پر ساڑھے چار سو سے زائد حملے کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کل رات نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مآرب، جوف، صنعا، عمران، صعدہ، حجہ اور بیضاء صوبوں پر چار سو پچاس سے زائد حملے کئے ہیں۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ میں امریکہ، متحدہ عرب امارت اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہے۔ پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت اور شدید محاصرے کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

 سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم، تمام تر جارحیت ، دباؤ اور محاصرے کے باوجود سعودی جنگی اتحاد یمنی عوام کی استقامت کے باعث اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

ٹیگس