ریاض میں مہیب دھماکہ
سعودی حکام نے منگل کی صبح دارالحکومت ریاض میں ایک مہیب دھماکے کی آواز سنے جانے کی خبر دی ہے۔
سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکا یمنی فوج کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہوا ہے ۔سعودی سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے شمالی ریاض کے علاقے لرز اٹھے۔سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے میزائلی دفاعی سسٹم نے یمنیوں کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اس سے قبل یمنی فوج نے دعوی کیا تھا کہ جب تک یمن پر جارحیت اور اس کا محاصرہ جاری رہے گا اس وقت تک جارحین کے اڈوں اور ان کی اقتصادی تنصیبات یمنی میزائلوں اور ڈرون کے نشانے پر رہیں گے۔
سعودی حکومت کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور سعودی حکومت اور اس کے اتحادی یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔