عراق سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں مذاکرات کامیاب رہے، مصطفی الکاظمی
Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔
عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ہر طرح کی غیر ملکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور وہ اپنی سلامتی کو خطرہ لاحق نہیں ہونے دے گا۔
بغداد اور واشنگٹن کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات گیارہ جون کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شروع ہوئے ہیں اور فریقین کے درمیان اب مختلف مسائل منجملہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔عراق کے وزیراعطم مصطفی الکاظمی نے اسی طرح عراق کی سرحدی گذرگاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں جلد ہی کارروائی شروع کئے جانے کی بھی خبردی ہے۔