سعودی عرب میں کورونا نے پنجے گاڑ دیئے
سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 989 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 493 ہو گئی۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک ایک ہزار551 افراد ہلاک ہوئے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق ایسے میں رپورٹ جاری ہوئی کہ اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاک ہو چکے ہیں۔