Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
  • یمنی فورسز نے پھر سعودی عرب کے اندر وسیع ڈرون حملے کیے

یمن کی فوج نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز سعودی عرب کے اندر ڈرون طیاروں کے ذریعے وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان بريگیڈیر یحیی سریع نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ملک کی فضائيہ نے قاصف ٹو ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے اندر گھس کر ایک زبردست کارروائي کی اور نجران ائيرپورٹ اور خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئر بیس کو  نشانہ بنایا۔انھوں نے لکھا ہے کہ یمنی فضائيہ کے ڈرون یونٹ نے جمعے کی دوپہر کو کئي قاصف ٹو ڈرونوں کے ذریعے سعودی عرب کے علاقوں میں یہ کارروائي کی۔

انھوں نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران نجران اور خمیس مشیط میں مد نظر اہداف کو پوری کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گيا۔ یمنی فوج کے ترجمان بريگیڈیر یحیی سریع نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس کارروائی میں نجران کے ہوائي اڈے، خمیس مشیط میں واقع کنگ خالد ائیر بیس کے اسلحہ ڈپو اور کئي دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گيا۔

ٹیگس